وزیراعلی سندھ کی تبدیلی کاعلم نہیں‘ارکان ایوان میں احتجاج کا مہذب طریقہ اختیارکریں‘آغاسراج درانی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 اکتوبر۔2014ء)اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہاہے کہ وزیراعلی سندھ کی تبدیلی کا انہیں علم نہیں ہے۔ارکان ایوان میں احتجاج کا مہذب طریقہ اختیارکریں ۔منگل کوسندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے گذشتہ روز اسمبلی میں ہونے والے احتجاج کوجمہوری روایات کے منافی قراردیا۔اسپیکرسندھ اسمبلی نے کہاکہ جمہوری دائرے میں احتجاج سب کا حق ہے دوران احتجاج ایوان کی بے حرمتی نہیں ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے بنانے کے لیے آئین میں طریقہ کارموجود ہیں،حکومت اورایم کیو ایم اختلافی معاملات مذاکرات کی میزپرحل کریں۔ ایک سوال کے جواب میں آغاسراج درانی نے کہاکہ سندھ میں وزیراعلی یا کابینہ میں تبدیلی کا انہیں علم نہیں ہے۔
وزیراعلی سندھ کی تبدیلی کاعلم نہیں‘ارکان ایوان میں احتجاج کا مہذب طریقہ اختیارکریں‘آغاسراج درانی
on
اکتوبر 28, 2014

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں