الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخاب کیلئے حلقہ بندیوں میں ڈنڈی ماری تو ہم اس کے سر میں ڈنڈا ماریں گے‘ اپوزیشن اراکین
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخاب کیلئے حلقہ بندیوں میں ڈنڈی ماری تو ہم اس کے سر میں ڈنڈا ماریں گے‘ اپوزیشن اراکین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27 اکتوبر۔2014ء )پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخاب کیلئے حلقہ بندیوں میں ڈنڈی ماری تو ہم اس کے سر میں ڈنڈا ماریں گے۔گزشتہ روز مسودہ قانون (دوسر ی ترمیم) مقامی حکومت پنجاب2014کے ایوان میں منظور کے لئے پیش کئے جانے کے موقع پر وزیر قانون میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاکہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر حلقہ بندیوں کا اختیار الیکشن کمیشن کو دیا جارہا ہے ،ووٹرز لسٹ کا بھی اختیار لیکشن کمیشن کے پاس ہوگا ،وراڈ ز کی حلقہ بندی الیکشن کمیشن کرے گا ور ہر یوسی میں چھ وارڈ ہوں گے۔جماعت اسلامی کے ڈاکٹر وسیم اختر نے کہاکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندیاں کرتے وقت غیر جانبدار رہنے کے تقاضے پورے کرے ،یہ حلقہ بندیاں انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہونی چاہئیں گر الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیاں کرتے وقت ڈنڈی ماری تو ہم اس کے سر میں ڈنڈا ماریں گے۔مسلم لیگ (ق) کے وقاص حسن موکل نے کہاکہ یہ کام اس طرح کیا جائے کہ کوئی پٹواری یا ایڈمنسٹریٹر مداخلت نہ کرسکے ،اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو گائیڈ لائن بھی دی جائے ۔انتخابی عمل شفاف بنانے کی ضرورت ہے دوبارپہلے بھی اس کی مشق ہوچکی ہے جو مسائل اور تکالیف آئیں انہیں حل ہونا چاہیے۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخاب کیلئے حلقہ بندیوں میں ڈنڈی ماری تو ہم اس کے سر میں ڈنڈا ماریں گے‘ اپوزیشن اراکین
on
اکتوبر 27, 2014

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں