ممبئی (نیوزڈیسک)ایک بھارتی نوجوان نے یہ کہہ کر کہ”وہ ناسا میں ریسرچ سائنس دان بننے جا رہا ہے“ سب کو بیوقوف بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق فیس بُک پیج پر خود کو ایک نئی شخصیت کے طور پر متعارف کرواتے ہوئے27سالہ ارون وجے کمار نے کہا کہاسے امریکی سپیس ایجنسی میں شمولیت کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے، جس کے بعد اس خبر نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ ارون کمار نے ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی ادارے نے شہریت کے حوالے سے اپنے ضوابط میں نرمی کرتے ہوئے اسے نوکری کی آفر کی ہے ۔ ارون کمار نے مشہور امریکی تعلیمی ادارے 'ایم آئی ٹی' سے تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا ااظہار بھی کیا .اس کا کہنا تھا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی بھوپال میں دوران تعلیم امریکی آرگنائزیشن نے اس سے رابطہ کیا ۔ بھارتی اخبار کو انٹرویو کے بعد متعدد اخبارات نے اس کی شان میں قصیدے بھی لکھے اور حقیقت سامنے آنے پر انہیں بھی شرمندگی کا سامنا ہے. ارون کمار کا جھوٹ 'نٹیزن پولیس' نامی آن لائن تنظیم نے بے نقاب کیا.
ایک نوجوان جو سار ے بھارت کو بے وقوف بناتا رہا
on
اکتوبر 31, 2014

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں