واہگہ بارڈر کے قریب دھماکہ، متعدد ہلاک
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے قریب واہگہ بارڈر کے قریب ایک
زور دار دھماکہ ہوا ہے جس میں رینجرز اہلکاروں سمیت کم سے کم 20 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
زور دار دھماکہ ہوا ہے جس میں رینجرز اہلکاروں سمیت کم سے کم 20 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
دھماکے میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تاہم مقامی میڈیا ہلاکتوں کی تعداد 30 سے زائد بتا رہا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد ریجنرز اہلکاروں کی ہے۔
حکام ابھی تک اسے ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کا دھماکہ قرار دے رہے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعظم نواز شریف اور وزیرِ اعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔
ٹیلی وژن پر دکھائے جانے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی گھرکی ہسپتال میں لاشوں کو رکھنے کی جگہ نہ ہونے باعث لاشیں پارکنگ ایرا میں رکھی گئی ہیں۔ لاہور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
مزید تفصیلات موصول ہو رہی ہیں۔
واہگہ بارڈر کے قریب دھماکہ، متعدد ہلاک
on
نومبر 02, 2014

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں