چینی کمپنی ہائیر نے تہلکہ برپا کردیا، اربوں ڈالر لگا کر ایسی چیز خرید ڈالی کہ دنیا دنگ رہ گئی
بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کی بڑھتی ہوئی اقتصادی طاقت امریکا کی پریشانی میں دن بدن شدید اضافہ کر رہی ہے، اور اب صورتحال یہ ہو گئی ہے کہ امریکا کی اہم ترین کمپنیوں کو بھی چینی کمپنیوں نے خریدنا شروع کر دیا ہے ۔
نیوز سائٹ Atimes.comکے مطابق چین کی کمپنی ہائیر نے امریکا کی سب سے بڑی اورطاقتور کمپنیوں میں سے ایک، جنرل الیکٹرک کا گھریلو اشیاءتیار کرنے کا کاروبار 5.4 ارب ڈالر (تقریباً ساڑھے پانچ کھرب پاکستانی روپے) کی خطیر رقم ادا کر کے خرید لیا ہے۔ یہ کسی چینی کمپنی کی طرف سے کسی امریکی کمپنی کو خریدنے کے سب سے بڑے واقعات میں سے ایک ہے۔

چینی کمپنی ہائیر نے تین دہائیاں قبل ایک چھوٹی سی فیکٹری سے آغاز کیا اور اب یہ کمپنی گھریلو اشیاءکی عالمی مارکیٹ کا 10 فیصد سے زائد حصہ تیار کرتی ہے، اور 2014ءمیں اس کی آمدنی 32.6 ارب ڈالر بتائی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چینی حکومت اپنی معاشی پالیسی کو انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری سے کنزیومر مارکیٹ کی طرف لے جارہی ہے اور ہائیر کمپنی، جس کے چینی حکومت کے ساتھ قریبی تعلقات سمجھے جاتے ہیں، کی طرف سے امریکی کمپنی خریدنے کے اقدام کو یقینا چینی حکومت پسندیدگی کی نظر سے دیکھے گی۔
دوسری جانب جنرل الیکٹرک کے سی ای او جیف امیلٹ نے اپنی کمپنی کو اس کے تاریخی کردار کی طرف لوٹانے کی پالیسی اپنارکھی ہے، جس کے تحت انڈسٹری ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں پر توجہ دی جارہی ہے، جبکہ کنزیوفر فنانس، میڈیا اور پلاسٹکس جیسے متعدد شعبے پہلے ہی فروخت کئے جاچکے ہیں۔
دوسری جانب جنرل الیکٹرک کے سی ای او جیف امیلٹ نے اپنی کمپنی کو اس کے تاریخی کردار کی طرف لوٹانے کی پالیسی اپنارکھی ہے، جس کے تحت انڈسٹری ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں پر توجہ دی جارہی ہے، جبکہ کنزیوفر فنانس، میڈیا اور پلاسٹکس جیسے متعدد شعبے پہلے ہی فروخت کئے جاچکے ہیں۔
چینی کمپنی ہائیر نے تہلکہ برپا کردیا، اربوں ڈالر لگا کر ایسی چیز خرید ڈالی کہ دنیا دنگ رہ گئی
on
جنوری 20, 2016
on
جنوری 20, 2016

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں