گذشتہ ہفتے کا پاکستان
گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔
پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے اتحاد ’دفاع پاکستان کونسل‘ کے ایک وفد نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی جس میں انسداد دہشت گردی کے شیڈول فور میں شامل کالعدم مذہبی جماعت اہل سنت و الجماعت کے سربراہ
مولانا محمد احمد لدھیانوی بھی شامل تھے
- پاکستان کے شہر کراچی میں رینجرز نےجمعے کو پریس کلب کے باہر سے الطاف حسین کی حامی ایم کیو ایم کی عبوری رابطہ کمیٹی کے دو اراکین پروفیسر حسن ظفر عارف اور کنور خالد یونس کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
- پاکستان میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ڈھونڈنے میں امریکہ کی مدد کرنے کے الزام میں زیرِ حراست ڈاکٹر شکیل آفریدی کی سزا کے خلاف نظرثانی کی اپیل کی سماعت ایک مرتبہ پھر ملتوی کر دی گئی۔ جون سنہ 2014 میں یہ نظر ثانی کی درخواست فاٹا ٹریبیونل میں جمع کرائی گئی تھی اور اب تک تقریباً 23 مرتبہ اس کی سماعت ملتوی کی جا چکی ہے۔
- پاکستان کی عدالتِ عظمیٰ نے 20 اکتوبر کو پاناما لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق درخواست پر وزیراعظم سمیت دیگر متعلقہ افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا۔ پاکستان کے وزیراعظم نے عدالتی حکم کا خیر مقدم کیا۔
- پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کی وجہ سے وہ 30 اکتوبر کے بجائے اب دو نومبر کو اسلام آباد بند کریں گے۔
- پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں مقامی افراد پاکستانی فوج کے حق اور انڈیا کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے۔
- گذشتہ دنوں خان پور کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں کم ازکم 26 افراد ہلاک ہوئے
URDU NEWS Pakisatan
Reviewed by 00000
on
اکتوبر 22, 2016
Rating:

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں