اپیکس کمیٹی، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے منصوبوں کی منظوری
اپیکس کمیٹی نے دوست ممالک سے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے وزارتوں کے منصوبوں کی حتمی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وزرائےاعلیٰ اور وزراء نے شرکت کی۔
اعلامیہ کے مطابق اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں سعودی وفد کے پاکستان کے آئندہ دورے کے کامیاب انعقاد کیلئے کاوشوں کی حمایت کا اعادہ کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے افتتاحی دورے کو ایک اہم تقریب بنانے کی ہدایت کی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں ایس آئی ایف سی اقدام کی مسلسل حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور تیز رفتار آپریشنلائزیشن اور کام کو سراہا گیا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ جلد ہی شروع ہونے والی ایس آئی ایف سی کو ویب سائٹ کے ذریعے بڑھایا جائے گا۔
Apex Committee approves projects to attract investors
Reviewed by 00000
on
اگست 07, 2023
Rating:

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں