پی بی 21 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روک دی گئی، این اے 253 کے سات سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 16 فروری کو
الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں حب کے حلقے پی بی 21 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روک دی ہے۔ اتوار کو کمیشن نے یہاں 39 پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔
آج جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیشن نے کہا کہ 12 فروری کو صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ آفیسر کا کہنا تھا کہ کچھ شرپسند لوگ آر او کے دفتر میں داخل ہوئے اور انھوں نے پولنگ ریکارڈ میں رد و بدل کی کوشش کی جس سے لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہوئی۔
الیکشن کمیشن نے تحقیقات کے لیے چار رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے اور تب تک ووٹوں کی دوبارہ گنتی روک دی ہے۔
دوسری طرف الیکشن کمیشن نے این اے 253 اور پی بی 9 میں شکایات کی روشنی میں سات پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 253 میں آزاد امیدوار میاں خان بگٹی نے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو ہرایا تھا۔
کمیشن کے مطابق 16 فروری کو صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک ان جگہوں پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔
Recounting of votes stopped in PB21, repolling at seven stations of NA 253 on February 16
Reviewed by 00000
on
فروری 14, 2024
Rating:

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں