پٹرولیم کی مصنوعا ت میں کمی اوگرا نے سمری بجھوا دی
پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے کمی، فی لٹر 94 روپے 19 پیسے کا ہوگیا
وزیراعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی باقاعدہ منظوری دیدی ، پٹرول کی قیمت 103 روپے62 پیسے سے کم ہو کر94 روپے 19 پیسے فی لٹر ہو گئی۔ تمام وزرائے اعلیٰ کو قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے اور کرایوں میں کمی کی ہدایت کر دی گئی۔ وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دی جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اور ڈیزل 6 روپے 18 پیسے فی لٹرکمی کی گئی ہے ۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 16 پیسے ، ہائی اوکٹین کی قیمت میں 14 روپے 68 پیسے کمی اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 94 پیسے 19 پیسے اور ڈیزل 101 روپے 21 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ۔ مٹی کے تیل کی قیمت 87 روپے 52 پیسے، ایچ او بی سی کی نئی قیمت 116 روپے 45 پیسے مقرر کی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 83 روپے 4 پیسے فی لٹرہو گئی۔
پٹرولیم کی مصنوعا ت میں کمی اوگرا نے سمری بجھوا دی
on
اکتوبر 31, 2014

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں