دھرنے کی سیاست نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، شہباز شریفلندن(تونسھ اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔31اکتوبر 2014ء)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے کی سیاست سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ، کہتے ہیں سمندر پار پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولیات فراہم کریں گے۔ لندن میں لیگی ورکرز سے ملاقات کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی ملک کے لیے خدمات ہیں ، انھیں سرمایہ کاری کے لیے تمام سہولیات فراہم کریں گے ۔ مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پولیس میں بہتری کے لیے اقدامات کیے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔
دھرنے کی سیاست نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، شہباز شریف
on
اکتوبر 31, 2014

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں