واہگہ حملے کی بھارت میں شدید مزمت
بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان بھارت سرحد پر واہگہ کے مقام پر تماشائیوں پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
اب سے کچھ دیر قبل ایک ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ’واہگہ سرحد کے نزدیک پاکستان میں ہونے والا دہشت گردی کا حملہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ میں دہشت گردی کے اس بہیمانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مزمت کرتا ہوں۔‘
انہوں نے اس پیغام میں اس حملے میں ہلاک ہونے والے لوگوں کے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ وہ سینکڑوں زخمی ہونے والے لوگوں کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
بھارت کی بارڈر سیکوریٹی فورس نے کہا ہے کہ بم دھماکے کے بعد واہگہ سرحد پر ہر شام منعقد ہونے والی پرچم اتارنے کی تقریب آئندہ تین دنو ں کے لیے روک دی گئی ہے۔
بی ایس ایف کا کہنا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی جانب سے سرحد کی نگہبانی کرنے والے پاکستانی رینجرز فورس کی درخواست پر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پرچم اتارنے کی تقریب دونوں ممالک کے عوام میں بہت مقبول ہے اور اسے دیکھنے کے لیے ہزاروں سیاح روزانہ واہگہ سرحد کے دونوں جانب جمع ہوتے ہیں۔
واہگہ بارڈو بھارت کے شہر امرتسر کو پاکستان کے شہر لاہور سے سڑک کے ذریعے ملانے والا واحد راستہ ہے۔
بارڈر سیکوریٹی فورس کے انسپکٹر جنرل اشوک کمار نے کہا ہے ’ہماری جانب صورتحال قابو میں ہے۔ ہم چوکس ہیں اور ہم نے سلامتی کے انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ ہم نے ریاستی پولیس اور سیکیوٹی کے اہلکاروں سے مسلسل رابطہ قائم کر رکھا ہے۔ سیکیورٹی کے اہلکار صورتحال کا پیر کے روز مفصل جائزہ لیں گے۔‘
واہگہ حملے کی بھارت میں شدید مزمت
on
نومبر 02, 2014

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں