فغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار ہو گئی، امدادی کارروائیاں جاری
افغان طالبان کے مطابق ملک میں منگل کی شب آنے والے زلزلے سے 1000 افراد ہلاک اور 1500 زخمی ہو گئے ہیں۔
حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
رات ڈیڑھ بجے آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1 تھی جبکہ اس کا مرکز خوست سے 44 کلومیٹر کی فاصلے پر تھا۔
زلزلے سے مشرقی صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں سے ملنے والی تصاویر میں تباہی کے آثار نمایاں ہیں۔ ان تصاویر میں زخمی افراد کو سٹریچرز پر دیکھا جا سکتا ہے جب کہ تباہ شدہ مکانوں کا ملبہ بھی نظر آ رہا ہے۔
Earthquake death toll rises to 1,000 in Afghanistan, rescue operations continue
Reviewed by 00000
on
جون 22, 2022
Rating:

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں