چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں اے کلاس سہولیات فراہم کرنے کیلئے درخواست دائر
پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے عمران خان کی جانب سے درخواست دائر کی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں اے کلاس سہولیات فراہم کرنے کی درخواست دائر کردی گئی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال قید کی سزا سنائی گئی جس کے بعد انہیں زمان پارک لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں اے کلاس سہولیات فراہم کرنے کیلئے ان کے وکیل نعیم پنجوتھہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ سابق وزیراعظم کو ان کے خاندان اور وکلاء سے ملاقات کی اجازت دی جائے، چیئرمین پی ٹی آئی کے ڈاکڑ فیصل سلطان کو بھی ان سے ملنے کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ وکلاء، قانونی ٹیم اور فیملی سے ملاقات چیئرمین پی ٹی آئی کا بنیادی حق ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے جہاں اے کلاس سہولیات موجود ہیں۔
نعیم پنجوتھہ نے بتایا کہ رات جیل سپرنٹنڈنٹ کا فون آیا کہ دن 12 بجے آئیں اور چیئرمین پی ٹی آئی کے دستخط لیں، میں نے کہا آپ جتنی دیر کریں گے ہمارا آرڈر چیلنج کرنے میں بھی تاخیر ہوگی، ہمیں ہدایت کی گئی ہے کہ بارہ بجے جیل آئیں۔
An application was filed to provide A class facilities to Chairman PTI in jail
Reviewed by 00000
on
اگست 06, 2023
Rating:

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں