پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں صبح سویرے ہی تیزی کا رجحان
ہنڈریڈ انڈیکس میں 372 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ہنڈریڈ انڈیکس میں 372 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز (پیر کو) کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس 270 پوائنٹس کے اضافے سے 48 ہزار 810 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اس تیزی میں کچھ اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور پونے گیارہ بجے تک انڈیکس 372 پوائنٹس اضافے پر ٹریڈ کررہا تھا، جس کے بعد انڈیکس 48 ہزار 958 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل پی ایس ایکس 100 انڈیکس 2 سال کی بلند ترین سطح 48 ہزار پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا جبکہ چند ہفتوں مین انڈیکس میں 5 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Early morning bullish trend in Pakistan stock market
Reviewed by 00000
on
اگست 06, 2023
Rating:

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں