بھارت:ہریانہ میں حالات کشیدہ،مسلمانوں کے گھراوردکانیں مسمار
لوگ خوف کے باعث گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں نقل مکانی پر مجبور
بھارت میں اقلیتوں کیلئےحالات بدستورکشیدہ ہیں اور ریاست ہریانہ میں فسادات رکنے کے بعدبھارتی حکومت نے مسلم اکثریت علاقوں میں مسلمانوں کے گھروں اور دوکانوں کو مسمار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں فسادات کے بعد مسلمانوں پرایک اورمشکل آنا پڑی ہے،اوربھارتی پولیس نےمسلم آبادی والےعلاقوں میں تجاوزات کے نام پر آپریشن شروع کر دیا،اور اس دوران مسلمانوں کے گھروں اور دوکانوں کو مسمار کر دیا۔
میڈیارپورٹس میں بتایا گیاہے کہ بھارتی پولیس مسلمانوں کیخلاف غیر قانونی اقدامات سر انجام دے رہی ہے،اور گزشتہ روز مسلمانوں کو جمعہ بھی ادا نہیں کرنے دیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق کشیدہ حالات کے نتیجے میں مسلمانوں کے حالات خراب ہیں اورلوگ خوف کے باعث گھر بار چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
India: The situation is tense in Haryana, the houses and shops of Muslims are demolished
Reviewed by 00000
on
اگست 06, 2023
Rating:

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں