پاکستان نے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم کو انڈیا جانے کی اجازت دے دی
پاکستانی حکومت نے ورلڈ کپ کے لیے کرکٹ ٹیم کو انڈیا جانے کی اجازت دے دی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ’پاکستان کا ہمیشہ یہی مؤقف رہا ہے کہ کھیل اور سیاست کو الگ رکھنا چاہیے۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان تعلقات بین الاقوامی کھیلوں کی راہ میں حائل نہیں ہونے چاہییں۔‘
’پاکستان کا فیصلہ تعمیری اور ذمہ دارانہ رویے کا عکاس ہے۔ انڈیا نے ایشیا کپ کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔‘
تاہم پاکستان کے انڈیا میں ’سکیورٹی پر تحفظات برقرار ہیں۔ آئی سی سی اور انڈیا حکام کو تحفظات سے آگاہ کریں گے۔‘
پاکستانی حکومت نے یہ امید ظاہر کی ہے کہ انڈیا میں ’پاکستانی ٹیم کو بھرپور سکیورٹی حاصل ہوگی۔‘

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں