معروف اداکار سمیع خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
’ماشااللہ، الحمداللہ، شاہ میرخان کی پیدائش پر پرجوش ہوں، سمیع خان
پاکستان شوبزانڈسٹری سے وابستہ اداکارسمیع خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔بیٹی کے بعد اب بیٹے کے والد بھی بن گئے ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پراسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارسمیع خان نے بچے کے پیروں کی تصویر شئیر کی اورلکھا کہ ’ماشااللہ، الحمداللہ، میں ہمارے آنکھوں کے تارے ، ننھے مہمان شاہ میرخان کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے بے حد پُرجوش ہوں، تاریخ پیدائش 2 اگست 2023 ، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘۔
واضح رہے کہ اداکارکی شادی کو13 سال ہوگئے ہیں، ان کی شادی 2009 میں شانزے خان سے والدین کی مرضی سے ہوئی تھی ان کی اس سے قبل ایک بیٹی ماہ نورخان ہے۔
The arrival of a small guest at the well-known actor Sami Khan
Reviewed by 00000
on
اگست 06, 2023
Rating:

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں