پاکستان کی مجموعی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار 431 تک پہنچ گئی، نوٹیفکیشن
نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔پاکستان کی مجموعی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار431 تک پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کےمطابق پاکستان کی دیہی آبادی کا حجم 14 کروڑ 77 لاکھ سے زیادہ ہے، پاکستان کی شہری آبادی 9 کروڑ 37 لاکھ 50 ہزارسے تجاوزکرگئی۔ ملک کی مجموعی آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد تک پہنچ گئی۔
نوٹیفیکیشن کےمطابق شہری آبادی میں 3.65 فیصد اوردیہی آبادی میں سالانہ 1.90 فیصد اضافہ ہوا۔پنجاب کی آبادی 2.63 فیصد اضافے سے 12 کروڑ 76 لاکھ سےتجاوزکر گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کی آبادی سالانہ 2.38 فیصد اضافےسے4 کروڑ سے تجاوز کرگئی،سندھ کی آبادی 2.57 فیصد گروتھ سے 5 کروڑ 56 لاکھ سے بھی بڑھ گئی،بلوچستان کی آبادی 3.20 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 48 لاکھ سے تجاوزکرگئی۔
The total population of Pakistan has reached 24 crore 14 lakh 99 thousand 431, Notification
Reviewed by 00000
on
اگست 06, 2023
Rating:

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں