Toshakhana case hearing against Imran Khan, lawyer Election Commission has started the final arguments
عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت، وکیل الیکشن کمیشن نے حتمی دلائل کا آغاز کر دیا
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیرِ اغظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ میں جاری ہے جہاں الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز حتمی دلائل دے رہے ہیں۔
اس کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں جاری ہے جہاں عمران خان کی جانب سے وکیل نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔
وکیل نیاز اللہ نے عدالت کو سماعت کے آغاز پر بتایا کہ ’ہمارے کیسز سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہیں، اس لیے عدالت ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر لے۔
جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ ’میں نے آج کا ٹائم دیا تھا، الیکشن کمیشن اپنے دلائل شروع کرے۔ خواجہ حارث کی مرضی وہ دلائل دیتے ہیں یا نہیں۔
اس پر وکیل نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ ’ہم دلائل دیں گے لیکن ہمارے نیب، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں کیس لگے ہوئے ہیں۔‘
تاہم عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو دلائل شروع کرنے کی ہدایت کر دی جس کے بعد وکیل امجد پرویز نے حتمی دلائل کا آغاز کر دیا ہے۔
وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز کے دلائل
وکیل امجد پرویز نے نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ’تمام تر دستاویزات ملزم عمران خان نے اپنے دستخط کے ساتھ جمع کروائے ہیں، اس لیے ان کے قابل قبول ہونے سے متعلق کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا۔
’اس حقیقت کو بھی تسلیم کیا گیا کہ سپیکر قومی اسمبلی کی جناب سے ریفرنس بھیجا گیا۔‘
وکیل کا دلائل دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’توشہ خانہ کے تحائف سے نہ انکار کیا گیا نہ اقرار کیا گیا اور کہا گیا یہ ریکارڈ کا حصہ ہیں۔
’توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف اور قومی خزانے میں جمع کروائے گئے چالان بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ تحائف کی شناخت کا معاملہ عدالت کے سامنے ہے۔ عمران خان نے اپنے جواب میں تسلیم کیا کہ انھوں نے کون کون سے تحائف لیے۔‘
امجد پرویز نے دلائل کے دوران دعویٰ کیا کہ ’58 تحائف عمران خان اور ان کی اہلیہ کو ملے جبکہ 14 تحائف کی مالیت 30 ہزار سے زیادہ لگائی گئی جو خریدے گئے۔
’ان کے مطابق دو کروڑ 16 لاکھ 64 ہزار 600 روپے مالیت کے چار تحائف خریدے گئے جن میں ایک گھڑی، کف لنکس، ایک انگوٹھی، رولکس گھڑیاں، آئی فون شامل ہیں۔
امجد پرویز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے اپنے جواب میں کہا گیا کہ استغاثہ نے کوئی شہادت پیش نہیں کی کہ تحائف کی مالیت 107 ملین تھی۔ یہ بات درست نہیں ہے کہ استغاثہ نے شواہد پیش کیے ہیں، اور تحائف کی فہرست کو تسلیم کیا گیا ہے۔ 2018 سے 2019 کے درمیان تحائف 20 فیصد رقم ادا کر کے لیے گئے۔
Toshakhana case hearing against Imran Khan, lawyer Election Commission has started the final arguments
Reviewed by 00000
on
اگست 04, 2023
Rating:

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں