توشہ خانہ کیس: توقع ہے ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق چلیں گی، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ میں عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل روکنے کے لیے حکم امتناع دینے کی اپیل پر سماعت میں درخواست نمٹاتے ہوئے عدالت نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ ہائی کورٹ اور سیشنز کورٹ قانون کے مطابق فیصلے کرے گی۔
سماعت کرنے والے بینچ کی سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جس کے آغاز پر انھوں نے الیکشن کمیشن اور عمران خان کے وکیل کو روسٹرم پر بلا لیا۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ ’ہائی کورٹ نے کل درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے پوچھا کہ ’کیا ہائی کورٹ نے حکم امتناع دیا ہے؟‘
’تو خواجہ حارث نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے کوئی حکم امتناع نہیں دیا۔‘
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ’مقدمہ ٹرانسفر کرنے کی درخواست ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔ توقع ہے ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ قانون کی روح کے مطابق چلیں گی۔‘
Toshakhana case: High Court and trial court are expected to follow the law, Supreme Court
Reviewed by 00000
on
اگست 04, 2023
Rating:

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں