نواز شریف کی سیاست سے کنارہ کش ہونے کی باتوں میں کوئی سچائی نہیں: مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول نہ کرنے کا مطلب اگر یہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں تو اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’اگلے پانچ سال وہ ناصرف بھرپور سیاست کریں گے بلکہ وفاق و پنجاب میں اپنی حکومتوں کی سرپرستی کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’نوازشریف کی تینوں حکومتوں میں عوام نے واضح اکثریت دی تھی اور یہ بات وہ انتخابی تقاریر میں واضح کر چکے ہیں کہ وہ کسی مخلوط حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے۔
’جو لوگ نواز شریف کے مزاج سے وقف ہیں انھیں نواز شریف کے اصولی موقف کا پتہ ہے۔ شہباز شریف اور میں ان کے سپاہی ہیں، ان کے حکم کے پابند ہیں اور ان کی سربراہی اور نگرانی میں کام کریں گے۔‘
مسلم لیگ ن کی سینیئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول نہ کرنے کا مطلب اگر یہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ نواز شریف سیاست سے کنارہ کش ہو رہے ہیں تو اس میں کوئی سچائی نہیں۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے ارکان قومی اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
There is no truth in Nawaz Sharif's withdrawal from politics: Maryam Nawaz
Reviewed by 00000
on
فروری 14, 2024
Rating:

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں