کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہریوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال
حالیہ عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔
اس ہڑتال کی کال پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی پر مشتمل چار جماعتی اتحاد نے دی تھی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اور انجمن تاجران بلوچستان کی جانب سے اس کی حمایت کی گئی ہے۔
ہڑتال کے باعث کوئٹہ شہر میں تمام تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ شہر میں ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔
کوئٹہ کی طرح بلوچستان کے دیگر بڑے شہروں میں بھی کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ کوئٹہ شہر کو شمالی علاقوں سے ملانے والی شاہراہیں بھی دھاندلی کی وجہ سے بند ہیں۔ اس سے قبل کوئٹہ کو کراچی، تفتان اور جیکب آباد سے ملانے والی شاہراہیں بند تھیں لیکن آج ان علاقوں میں شاہراہیں کھلی ہیں۔
شاہراہوں کی بندش سے بلوچستان سے لوگوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جہاں ایک جانب شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے وہاں کوئٹہ شہر میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر چار جماعتی اتحاد کا مستقل کیمپ بھی قائم ہے۔
اس کیمپ کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر کا مین گیٹ بند ہے جس کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر کے دفتر تک عام لوگوں کی رسائی مشکل ہے۔
سیاسی مبصرین کی رائے ہے کہ بلوچستان میں 2000 کے بعد سے عام انتخابات کے حوالے سے احتجاج ہوتے رہے ہیں لیکن حالیہ عام انتخابات کے حوالے سے ان کی شدت زیادہ اور دائرہ وسیع ہے۔
چار جماعتی اتحاد میں شامل نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ کا کہنا ہے کہ جو امیدوار ان انتخابات میں
احتجاجی کیمپ میں بی بی سی بات کرتے ہوئے اسلم بلوچ نے بتایا کہ اس مرتبہ جو دھاندلی ہوئی اس کی ماضی میں نظیر کم ملتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ’ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ جو امیدوار حقیقی معنوں میں جیتے ہوئے تھے انھی کے کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ جب تک اس مطالبے کو تسلیم نہیں کیا جاتا اس وقت تک نہ صرف ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے دفتر کے باہر یہ کیمپ قائم رہے گا بلکہ روزانہ کی بنیاد پر چار جماعتی اتحاد احتجاج میں شدت لانے کے حوالے سے فیصلہ بھی کرتا رہے گا۔
دوسری جانب حکومت بلوچستان کے ترجمان جان محمد اچکزئی نے بلوچستان میں عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف احتجاج کو بلاجواز قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے سیاسی جماعتوں اور ان کے امیدواروں کی شکایت کے ازالے کے لیے فورمز موجود ہیں اور اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو ان کو چاہیے کہ وہ ان فورمز سے رجوع کریں۔جیتے ہوئے تھے ان میں سے ایک بڑی تعداد کی کامیابی کو دھاندلی کے ذریعے شکست میں تبدیل کردیا گیا۔
Shut down strike against alleged fraud in various citizens of Balochistan including Quetta
Reviewed by 00000
on
فروری 12, 2024
Rating:

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں