افغانستان: امریکہ کے سب سے بڑے کاروباری ادارے سب سے زیادہ پیسہ کماتے ہیں۔
امریکی تاریخ میں افغانستان کی جنگ نہ صرف سب سے طویل بلکہ سب سے مہنگی بھی ثابت ہوئی ہے۔
امریکہ کی یہ جنگ رواں سال 30 اگست کو کابل میں آخری امریکی فوجیوں کے انخلا سے ختم ہوئی۔ براؤن یونیورسٹی کے کاسٹ آف وار پراجیکٹ کے مطابق اس پر امریکی خزانے کے اربوں ڈالر خرچ ہوئے۔
اب افغانستان پر طالبان کے قبضے اور امریکی فوجیوں کی جانب سے افراتفری میں انخلا کو کچھ تجزیہ کار اس جنگ کی ناکامی سے تعبیر کرتے ہیں۔
مگر جہاں بہت سے لوگوں کے لیے یہ ایک ’ناکام جنگ‘ ہو سکتی ہے، وہیں کچھ افراد کے لیے اس دوران 'زبردست منافع کا موقع' پیدا ہوا۔
کاسٹ آف وار کے مطابق سنہ 2001 سے 2021 کے درمیان امریکہ نے جتنے پیسے اس جنگ پر خرچ کیے، اس میں سے نصف رقم کی ادائیگی افغانستان میں امریکی محکمہ دفاع کے مختلف آپریشنز کے اخراجات پورے کرنے کے لیے کی گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں