زراعت اور ریئل سٹیٹ پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا: اسحاق ڈار
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں زراعت اور ریئل سٹیٹ پر کوئی ٹیکس نہ لگائے جانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
وزیر خزانہ نے جمعے کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویز پیش کیں۔
انھوں نے ایوان کو بتایا کہ آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا ہے اس کی تفصیلات ایوان میں پیش کررہا ہوں اور اس کا مقصد یہ ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو اس کی تفصیلات کا علم ہوسکے۔‘
انھوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کام شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے کیا جارہا ہے۔
’تمام دستاویزات وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں جب کہ ان دستاویزات کی نقول قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی لائبریری میں بھی بھجوائی جارہی ہیں۔‘
اسحاق ڈار نے سابقہ حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے سبب ملک کی معیشت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔‘
ان کے مطابق ’آئی ایم ایف کا نواں جائزہ نومبر 2022 ، دسواں فروری 2023 اور گیارہواں بھی 2023 میں منعقد ہونا تھا لیکن کریڈیبیلیٹی گیپ کی وجہ سے نواں جائزہ تاخیر کا شکار ہوا۔‘
No tax will be levied on agriculture and real estate: Ishaq Dar
Reviewed by 00000
on
جولائی 21, 2023
Rating:

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں