Pakistan squad for Champions Trophy announced: Comments on 'Rana's return to the team' and saim Ayub not included
چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان: ’رانا کی ٹیم میں واپسی‘ اور صائم ایوب کو شامل نہ کرنے پر تبصرے
جیسے جیسے چیمپیئنز ٹرافی کے انعقاد کا وقت قریب آ رہا ہے ویسے ویسے پاکستان کے کرکٹ شائقین کی دلچپسی بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ پہلے لاہور کے قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کو لے کر کرکٹ شائقین پرجوش تھے تو اب پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعلان نے تو جیسے ان میں ایک نئی روح پھونک دی ہو۔
اور ایسا کیوں نہ ہو کیونکہ قومی کرکٹ ٹیم میں فخر زمان، خوشدل شاہ، سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے تاہم اس سکواڈ میں نوجوان کھلاڑی صائم ایوب کو شامل نہ کیے جانے پر پاکستانی کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارفین کو قدرے افسوس ہے۔
واضح رہے کہ صائم ایوب گزشتہ برس دورہ آسٹریلیا کے دوران پاؤں میں چوٹ آنے کے باعث ان فٹ ہو گئے تھے۔
اس وقت لندن میں ان کا علاج چل رہا ہے اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کے مطابق صائم ایوب کے پاؤں کا پلستر اتار دیا گیا ہے تاہم انھیں ابھی کم از کم ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز کا انعقاد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں ہو گا، ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں ہو گا جبکہ اختتام نو مارچ کو ہو گا۔
قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑی
پی سی بی کی جانب سے جس 15 رکنی قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان کیا گیا، اس میں کپتان محمد رضوان، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، عثمان خان (وکٹ کیپر)، ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
ٹیم میں عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا۔
ٹیم میں پانچ بلے باز، تین آل راؤنڈرز، دو وکٹ کیپر بلے باز، ایک سپنر اور چار فاسٹ بولرز کو شامل کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے پاس کرکٹ سکواڈ میں تبدیلی کے لیے 11 فروری تک کا وقت ہے اس کے بعد تبدیلی کی اجازت صرف طبی بنیادوں پر آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے ہو گی۔
واضح رہے کہ یہی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
تاہم پاکستان کی قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن سابق کرکٹر اسد شفیق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی سلیکٹرز نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اس سکواڈ کے انتخاب میں ہماری توجہ ایسے کھلاڑیوں کے انتخاب پر مرکوز تھی جنھوں نے ان کنڈیشنز میں ڈومیسٹک کرکٹ کے مقابلوں میں مستقل بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اس عالمی ایونٹ میں اپنی جگہ بنائی۔
انھوں نے صائم ایوب کو چیمپیئنز ٹرافی کے سکواڈ میں شامل نہ کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’صائم ایوب کو ٹخنے کی انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا لیکن ہم ان کی صحت یابی کے لیے پر امید ہیں۔ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ انھیں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا کتنا انتظار تھا اور یہ تسلیم کرتے ہیں کہ عالمی ایونٹ سے محروم ہونا ان کے لیے کتنا افسوسناک ہو گا، خاص طور پر جب وہ اس طرح کی غیر معمولی بیٹنگ فارم میں ہیں۔‘
’تاہم، وہ ہماری ٹیم کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں اور ہمیں ان کی صحت کو ترجیح دینا اور کوئی ایسا فیصلہ نہیں کرنا جو ان کی مستقبل کی کرکٹ اور صحت کے لیے نقصان مند ثابت ہو۔‘
خیال رہے کہ سنہ 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی کے فاتح سکواڈ میں سے موجودہ ٹیم میں بابر اعظم، فہیم اشرف اور فخر زمان شامل ہیں۔
فخر زمان نے 2017 کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں انڈیا کے خلاف سنچری سکور کی تھی، وہ جون 2024 سے بیماری اور انجری کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور تھے اور انھوں نے آخری ٹی 20 انٹرنیشنل آئرلینڈ کے خلاف جون 2024 میں کھیلا تھا تاہم آخری ون ڈے انٹرنیشنل نومبر 2023 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔
فہیم اشرف نے اپنا 34 واں اورآخری ون ڈے انٹرنیشنل ستمبر 2023 میں کھیلا تھا جبکہ خوشدل شاہ نے آخری بار اگست 2022 میں ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
Pakistan squad for Champions Trophy announced: Comments on 'Rana's return to the team' and saim Ayub not included
Reviewed by 00000
on
جنوری 31, 2025
Rating:

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں